• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ ٹیم میں براو اور گیل کے علاوہ کوئی واپسی کا خواہاں نہیں،ہولڈر

Except Bravo And Gayle No One Want To Return On Teamholder

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے دعوی کیا ہے کہ ڈیرن براوو اور کرس گیل کے علاوہ اور کوئی بھی بڑا کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا خواہاں نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جیسن ہولڈر نے کہا کہ کوئی بھی بڑا کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کا خواہاں نہیں ہے ،ویسے میری ٹیم کو خود ساختہ بڑے ناموں کی ضرورت ہی نہیں،اس وقت جو ٹیم ہے وہ درست ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ڈیرن براوو واپسی کی شدید خواہش رکھتے ہیں جبکہ گیل سے بھی میری بات ہوئی انھیں بھی دلچسپی ہے مگر اور کوئی بھی ٹوئنٹی 20 اسپیشلسٹ سینئر فارمیٹ میں نہیں آنا چاہتا۔

تازہ ترین