اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اپنے لاطینی امریکا کے دورے کے دوران جنٹائن پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کسی بھی اسرائیلی وزیر اعظم کا لاطینی امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اسرائیلی حکام نے نیتن یاہو کے اس دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اس خطے کے ممالک کے ساتھ زیادہ بہتر تعلقات کا خواہش مند ہے۔
منگل کو نیتن یاہو بیونس آئرس میں مقامی یہودی برادری کے اہم رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ بدھ کے دن وہ کولمبیا روانہ ہو جائیں گے، جس کے بعد وہ میکسیکو بھی جائیں گے۔