• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کراچی گیمز کا افتتاح کریں گے

Information Minister Nasr Hussain Shah Will Inaugrates Karachi Games

پیزاہٹ کراچی سٹی گیمز کا رنگا رنگ افتتاح وزیر اطلاعات حکومت سندھ ناصرحسین شاہ 15 ستمبر کو نیشنل کوچنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر پر کریں گے جبکہ 18 ستمبر پیر کو میئر کراچی وسیم اختر تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

یہ اعلان کر اچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمداسلم نے پریس کانفریس میں کیا، اس موقع پر چیئرمین غلام محمدخان، سیکرٹری خالد رحمانی میڈیا کوآرڈینئٹرایم نسیم، وسیم ہاشمی، احمدعلی راجپوت، عظمت اللہ خان، بیگم اسما علی شاہ، نوشاد احمد، ڈائریکٹر اسپورٹس کے ایم سی سیف عباس، ڈائریکٹر چارج پارکنگ محمد مرسلین، غلام یاسین، محمدتقی، عبدالرحیم بلوچ، کاشف فاروقی اور دیگر موجود تھے۔

اسلم خان نے بتایا کہ تین روزہ مقابلوں میں مرد اور خواتین کے 50 کھیل شامل ہوں گے۔ جن میں کراچی کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں اور تین بیرونی ملکوں بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ کھیلوں کے لیے کے ایم سی سمیت مختلف سرکاری اور نجی ادارے ہماری مدد کر رہے ہیں اور حکومت سند ھ رینجرز اور محکمہ پولیس نے بھر پورتعاون کیا ہے۔

صحافیوں کی آسانی کیلئے مقابلوں کے بروقت نتائج گیم کے سکرٹریٹ سے شام 7بجے جاری کردیئے جائیں گے۔ میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ کھیلوں اور ملک کے مفاد میں اس بھرپور تشہر کریں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے اس موقع پر احمدعلی راجپوت نے گیمز کے انعقاد کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لئے مختلف کیمٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، میڈیا کمیٹی میں ایم نسیم، عظمت اللہ خان، سرور حسین اور زید علی خان شامل ہیں۔ پریس کانفریس میں کے ایم سی کے ڈائر یکٹر اسپورٹس سید سیف عباس حسنی نے میئر کر اچی کی جانب سے بھر پورتعاون کا یقین دلایا۔

پریس کانفریس سے اسپانسرز کے نمائندے ماریہ، جاوید کیانی، عدنان کمال،حقانی،رضوان صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ دریں اثنا گرلز باسکٹ بال کے مقابلے 15 ستمبر بروز جمعہ صبح پی ای سی ایچ ایس گرلز کالج میں جب کہ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہوں گے۔

تازہ ترین