• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور : آزادی کپ کے لیے ٹریفک پلان جاری

Traffic Plan For The Independence Cup Issued

لاہور میں انڈی پنڈنس کپ کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے،کینال روڈ کے اطراف میں ٹریفک رواں دواں رہے گی، شہریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ ایریاز بنا ئے گئے ہیں ۔ پارکنگ سے اسٹیڈیم تک خصوصی شٹل بس سروس چلائی جائےگی ،پارکنگ سائٹس میں عملہ تعینات کردیا گیا۔

شائقین کرکٹ 38بسوں کے ذریعے پارکنگ سے اسٹیڈیم کے انٹری پوائنٹس تک پہنچیں گے،شائقین کےلیے 30 کے قریب واٹر کولر نصب کردیے گئے۔

اسٹیڈیم کے اطراف میں چاردرجاتی سیکورٹی ہوگی،19ایس پیز 45ڈی ایس پیز اور 6ہزار اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دیں گے۔

انڈی پینڈنس کپ کے دوران سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے خصوصی پلان ترتیب دیا ہے۔ جس کے تحت قذافی اسٹیڈیم کے اطراف گاڑیوں کی پارکنگ مغل پورہ، مال روڈ، جیل روڈ اور نہر والی ٹریفک کے لیے ایف سی کالج ، مزنگ، اچھر اور وحدت روڈ کی ٹریفک کے لیے براستہ شاہ جمال ، ایف سی کالج پارکنگ ہوگی۔

کاہنہ ، کوٹ لکھپت ، فیروزپور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی ، والٹن روڈ، کیولری، جناح فلائی اوور ، فردوس مارکیٹ سے ہوتے ہوئے حسین چوک ، لبرٹی مارکیٹ پارکنگ، موٹر وے ، ٹھوکر نیاز بیگ ، واپڈا ٹاون ، گارڈن ٹاون، جوہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ برکت مارکیٹ و نہر، ایف سی کالج پارکنگ ، کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کے لیے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں ہوگی۔

اس کے علاوہ والٹن اور ڈیفنس روڈ سے آنے والے افراد براستہ کیولری ، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑ کر لبرٹی مارکیٹ پارکنگ میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل پارک کریں۔

چنگ چی ، آٹو رکشے، ایل پی جی، ایل این جی ، سی این جی گاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے۔

گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اور ماسوائے ڈرائیور تمام افراد کے پاس ٹی ٹوئنٹی کی ٹکٹ ہونا لازمی ہیں۔ شہریوں کی سہولت کے لیے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین