• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہنگیا نوجوان نےبوڑھے ماں باپ کو بچانے کی تاریخ رقم کردی

Rohingya Muslim Young Man Saved His Parents From The Violence In Myanmar

میانمار میں جاری فوجیوں کے مظالم کے باعث روہنگیا نوجوان نے اپنے بوڑھے ماں باپ کو بچانے کی تاریخ رقم کردی۔

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری رہے جن میں اب تک سیکڑوں افراد جان دے چکے ہیں، لاکھوں روہنگیا مسلمان دوسرےممالک ہجرت کرنےپر مجبور ہیں۔

میانمار میں ایک ایسا روہنگیا مسلمان نوجوان بھی دیکھنے میں آیا ہے جس نے اپنے کندھوں پر والدین کو اُٹھاکر بنگلہ دیش کی جانب سفر کا آغاز کیا اور سات دن میں بنگلہ دیش پہنچا۔

اس نوجوان کی بنگلہ دیش پہنچنے کی تصویر سوشل میڈیا پربھی وائرل ہوگئی ہے اور دنیا بھر سے اس کی اپنے والدین سے محبت اور ان کے لئے قابل تحسین کارنامے کوسراہا جارہاہے۔

دوسری طرف روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دینےاور ان کی مالی، سفارتی امداد کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام اور نسل کشی کی جا رہی ہے، خواتین اور بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کر کے بزرگوں اور جوانوں کو جبری طور پر ہجرت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے عدالت سے درخواست ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت روہنگیا مسلمانوں کو پاکستان میں پناہ دی جائے اور حکومت کو روہنگیا مسلمانوں کی مالی اور سفارتی امداد دینے کا بھی دینے کا حکم دیا جائے ۔

تازہ ترین