• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان ارما ، امریکا کی جیلیں جنگلی حیات کی پناہ گاہ بن گئیں

امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ارما کے ٹکراتے ہی جانوروں کے محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کر دی گئی،اس سلسلے میں امریکاکی جیلیں ان کی محفوظ پناہ گاہ بن گئیں۔

فلوریڈا میں طوفون ارما سے پھیلنے والی تباہی کے پیش نظر انسانوں سے لے کر جانوروں تک تمام مخلوقات کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کو ترجیح دی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں چڑیا گھروں کی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مون رو کیجیل میں تقریبا 426 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے اوراب اس میں قیدیوں کی جگہ مختلف اقسام کے جانور پناہ لئے ہوئے ہیں تاہم ان قیدیوں کو دوسرے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جیلوں کو خالی چھوڑنے کے بجائے ان ڈھائی سو سے زائد جانوروں کو یہاں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں طوفان ارما سے آنے والی تباہی، سیلاب یا شدید بارشوں سے بچایا جا سکے۔

گھوڑے، بھیڑ، مگر مچھ، مقامی پرندے، سانپ اور چند دیگر جانوروں کی اقسام اس جیل میں منتقل کی گئی ہیں تاہم پانچ ڈالفن کومرکزی فلوریڈا منتقل کر دیا گیا ہے۔

میامی کے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کی حفاظت کرنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔کچھ چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایسے جانور بھی ہیں جو طوفان کے آنے والے خطرے کو بھانپ گئے ہیں ،یہ خطرہ انہیں پریشان کر رہا ہے لہذا ہم نے اانہیں آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنی مرضی سے جہاں جانا چاہیں چلے جائیں۔

انتظامیہ بڑے بڑے مگر مچھوں اور سانپوں کو کو پناہ دینے کے لئے پریشان ہے جن کی تعداد دس دس ہزار ہے۔انتظامیہ پریشان ہے کہ ان سانپوں اور مگر مچھوں کو پناہ دینے کا مطلب خرگوش اور دیگر چھوٹے جانوروں کی نسل تباہ کرنا ہے۔

 

 

 

 

 

 

تازہ ترین