• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں اتار چڑھاؤ

Positive Change In Pakistan Stock Exchange

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا تاہم کاروبار کے دوران انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں پہلے 100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 41200 پر پہنچ گیا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد انڈیکس میں مزید 30 پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا اور انڈیکس 41 ہزار 250 پر ٹریڈنگ کرتا ہوا دیکھا گیا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے دوران اچانک انڈیکس میں اتار دیکھا گیا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 80 پوائنٹس کی کمی واقع ہوگئی جس سے انڈیکس 41 ہزار 50 کی سطح سے نیچے آگیا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا ہے اور سرمایہ کار پر اعتماد نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا اور سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آئے جب کہ مارکیٹ 247 پوائنٹس کمی کے ساتھ بند ہوئی۔

تازہ ترین