• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی شاندا بیٹنگ، ورلڈ الیون کو 198رنز کا ہدف

آزادی کپ کے پہلے ٹی 20 ٹاکرے میں پاکستان نے بابر اعظم،احمد شہزاداور شعیب ملک کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ورلڈ الیون کو جیت کےلئے198 رنز کا ہدف دیدیا ۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوور ز میں5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے ، گرین شرٹس کی طرف سے بابر اعظم ٹاپ اسکورر رہے ،انہوں نے 2چھکوں اور 10چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی باری کھیلی ۔

پہلی وکٹ 8رنز پر گر جانے کے بعد بابراعظم اور احمد شہزاد نے 122رنز کی شراکت قائم کی ،130 کے اسکور پر گرین شرٹس کی دوسری وکٹ گر گئی ، احمد شہزاد 2چوکوں کی مدد سے 39 رنز بناکر بین کٹنگ کا شکار بنے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 143 کے اسکور پر گری ،86 رنز بنانے والے بابر اعظم کو عمران طاہر نے پویلین کی راہ دکھائی ۔

چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان سرفراز احمد تھے ،جو 4رنز بناکر پریرا کی گیند پر پین کو گیند تھما بیٹھے ،گرین شرٹس کی پانچویں وکٹ 182 کے مجموعے پر گری ، شعیب ملک 38رنز بناکر پریرا کا دوسرا شکار بن گئے ۔

ورلڈ الیون کی طرف سے پریرا نے دو ،مورنے مورکل ،بین کٹنگ اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

اس سے قبل ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نےآزادی کپ کے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں میچ ریفری رچی رچرڈسن، سابق پاکستانی بیٹسمین رمیز راجہ،ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد ٹاس کے لئے گرائونڈ میں اترے۔

ورلڈ الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،ان کا کہناتھاکہ یہ دنیا ئے کرکٹ کا بہت بڑا ایونٹ ہے جبکہ ہماری ٹیم میں ٹی 20 کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ الیون کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، ہم پاکستان میں بین الاقومی کرکٹ کی واپسی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں،یہ ہم سب کے لئے بالکل نیا موقع ہے ۔

چیمپئن ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرنا چاہ رہے تھے جو ہوتا ہے اچھے کے لئے ہی ہوتا ہے ، تاریخی لمحہ ہے، تمام کھلاڑی پرجوش ہیں، آل راؤنڈر ٹیم ہے، ہوم کراؤڈ کے سامنے اچھی پرفارمنس کرنے کو تیار ہیں۔

گرین شرٹس کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ 8 کھلاڑی ہوم گرائونڈ پر پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں ،میں ٹیم سے مطمئن ہوں۔

ورلڈ الیون میں تمیم اقبال ، ہاشم آملہ ،فاف ڈوپلیسی کپتان ، ڈیوڈ ملر،گرانٹ ایلیٹ،تھیسارا پریرا، ٹم پین،بین کٹنگ،ڈیرن سیمی ،مورنے مورکل اور عمران طاہر پر مشتمل ہے ۔

سرفراز احمد کی قیادت میں احمد شہزاد، فخرزمان،بابر اعظم، شعیب ملک بیٹنگ میں مقابل ٹیم کے چوکے اور چھکے چھڑائے۔

ورلڈ الیون کے بڑے ناموں کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں چت کرنے کے لئے سہیل خان، حسن علی، شاداب خان، رومان رئیس گیند کی رفتار اور چال کو سنبھالا۔

ورلڈ الیون سے ہورہے پہلے میچ کیلئے گرین شرٹ کی حتمی الیون میں عثمان شنواری، محمد عامر، عامر یامین، محمد نواز اور عمر امین جگہ نہ بناسکے۔

تازہ ترین