• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کی صورتحال، روس و امریکا کااجلاس اردن میں منعقدہو گا

Syria Situation Russia And Us Meeting Will Held In Jordan

شام کی صورتحال پردو بڑی عالمی طاقتوں روس اور امریکا نے اردن کے ساتھ ملکر اجلاس منعقد کیا جائے گا، اجلاس میں نصیب کی سرحدی گزر گاہ کو کھولنے اور درعا، دمشق بیروت راستہ پھر سے فعّال بنانے پر بات چیت ہوگی۔Syria-Situation-222

اطلاعات کے مطابق شام کے معاملات پر روس ، امریکا اور اردن کا اجلاس اس ماہ کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوگا، امریکی ٹی وی کے مطابق رواں ماہ 25 سے 27 تاریخ تک اردن کے صدر مقام امان میں روس ، امریکا اور اردن کا اجلاس منعقد ہوگا تا کہ رواں ماہ کے اواخر تک نصیب کی سرحدی گزر گاہ کو کھولا جائے۔

Syria-Situation-333

اس سرحدی گزرگاہ کو کھولنے کا مقصد درعا دمشق اور بیروت راستہ کو پھر سے فعّال بنانا ہے۔رپورٹ کے مطابق روس درعا میں جنگ بندی کی توسیع کے لیے کوشاں ہے جہاں وہ دیہی علاقے میں جیشِ حْر کو داعش اور النصرہ محاذ کے خلاف لڑنے کے لیے فضائی تحفظ فراہم کر رہا ہے۔

تازہ ترین