بولی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے کہا کہ میں مرتے دم تک اپنے چاہنے والوں کے لئے اداکاری کرتارہوں گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار امیتابھ بچن جو تمام سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بہت زیادہ ایکٹو دکھائی دیتے ہیں اور اپنی لمحہ با لمحہ سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کرتے ہیں ۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کا پسندیدہ مشغلہ ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ اپنے دنیا بھر میں چاہنے والوں کے ساتھ رابطہ جوڑے ہوئے ہیں جو ان سے بے حد پیار کرتے ہیں اور ان کے کام کو سراہتے ہیں۔
امیتابھ نے مزید کہا کہ وہ مرتے دم تک اپنے چاہنے والوں کے لئے اداکاری کریں گے اور انہیں محظوظ کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ اداکار کی نئی فلم پدمان ہے،جو آئندہ سال ریلیز ہو گی۔