| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
September 13, 2017 | 05:35 am

روہنگیا مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، راج ناتھ

Rohingya Refugees Are Vulnerable To National Security Rajnath

Rohingya Refugees Are Vulnerable To National Security Rajnath

بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کے مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں،اس مسئلے پر آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن سے سختی کے ساتھ نمٹنا چاہئے،جموں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے روہنگیامہاجرین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان دہشت گرد گروپ میں بھرتی کئے جاسکتے ہیں جو سنگین سیکورٹی چیلنج ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں شناخت کرکے ملک سے بے دخل کرے۔انہوں نے کہا کہ 40ہزار روہنگیا کے باشندے بھارت میں غیر قانونی قیام کررہے ہیں ان میں بڑی تعداد جموں،حیدرآباد،ہریانہ ،اترپردیش،دہلی اور راجستھان میں آباد ہیں۔

جموں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے مسلسل سیزفائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا خواہشمند نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014سے اب تک سیز فائر کی خلاف ورزی کے 400واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔