| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
September 13, 2017 | 05:53 am
وقار یونس کا اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک ہونے امکان

Waqar Younis Is Likely To Link To The Islamabad United

Waqar Younis Is Likely To Link To The Islamabad United

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔ لیکن اب وقار یونس اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ فیصلہ کن مذاکرات میں داخل ہوگئے ہیں۔

امکان ہے کہ فروری میں وقار یونس سابق کپتان وسیم اکرم کی جگہ اسلام آباد میں ذمے داریاں سنبھالیں گے۔ ذرائع کے مطابق وقار یونس ان دنوں لاہور میں ورلڈ الیون کے میچوں کی کمنٹری کے لئے آئے ہوئے ہیں۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ بات چیت جاری ہے جلد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ وسیم اکرم نے ملتان کی نئی فرنچائزجوائن کی ہے۔

وقار یونس پی ایس ایل کے ابتدائی دونوں ایڈیشنز میں کسی فرنچائز کے ساتھ منسلک نہیں تھے۔