• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیم میں سیاسی نعرے لگانا منع، ضابطہ اخلاق لاگو

Political Slogans In The Stadium Prohibit The Code Of Conduct

قذافی اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو سیاسی نعرے لگانے سے روکنے سخت اور منفرد قسم کا ضابطہ اخلاق متعارف کرایا گیا ہےجس کے تحت ہر انکلوژر میں مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے۔

شٹل سروس کے ساتھ بھی مجسٹریٹ کی تقرری کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان سپر لیگ فائنل میں سیاسی نعروں کے بعد کیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق شائقین کرکٹ کو پانی کی بوتل اور کھانے پینے کی اشیا اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں تھی۔ سگریٹ، لائٹرز، بیٹری، چارجر اور لوہے کی کوئی بھی چیز اسٹیڈیم میں لے جانے پر پابندی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ہلڑ بازی، غیرشائستہ نعروں پر فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق کے مطابق مجسٹریٹ کو نامناسب نعرے بازی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے شخص کو فوری طور پر سزا دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین