| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
September 13, 2017 | 06:56 am
بھارتی بندروں کو دل کا جان لیوا دورہ

The Heart Of The Heart To Indian Monkeys

The Heart Of The Heart To Indian Monkeys

بھارت میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک درجن کے قریب بندر ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے کوٹ ولی محمدی کے جنگل میں مقامی افراد اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے 12 بندروں کو ایک ساتھ مردہ حالت میں پایا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ممکنہ طورپر شیر کی جنگل میں موجودگی سے خوفزدہ ہوکر بندروں کا یہ گروپ دل کا دورہ پڑنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

جانوروں کے ڈاکٹر سنجیو کمار کا کہنا ہے کہ بندروں کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں ہارٹ اٹیک سے تمام بندروں کے مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں اس شبہ کو مسترد کیا کہ بندروں کو زہر دے کریا کسی مشتبہ چیز کھلا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا ہو۔