• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی فلمو ں میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے والے بالی ووڈ اداکار عامر خان مختلف کردار وں کو بخوبی نبھانے کے بعد اب اپنی نئی فلم میں راک اسٹار کا کردار اداکریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی نئی فلم سیکرٹ سپراسٹارمیں ایک راک اسٹار کے کردار میں جلوہ گر ہونگے جس کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔

' میری پیاری امی کے بول پر مبنی یہ گانا سولہ سال کی بھارتی گلوکارہ میگھنا مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی امت تریویدی نے ترتیب دی ہے۔

اس فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔

اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے،راج ارسجن،ترتھ شرما،کبیر شیخ،فرخ جعفر اور خود عامر خان بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

 

تازہ ترین