• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ڈینگی کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

Peshawar Two More Dengue Patients Died

پشاور میں ڈینگی کےمزید 2 مریض انتقال کرگئے، حالیہ دنوں میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہوگئی۔

پشاوراسپتال انتظامیہ کے مطابق انتقال کرنے والی خاتون مسلمہ خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیرعلاج تھی، جبکہ دوسرا مریض پرویز حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھا۔

ڈینگی رسپانس یونٹ (ڈی آریو) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے1620 مریضوں کا صوبے کے مختلف اسپتالوں میں اسکریننگ کی گئی اور ٹیسٹ کے بعد 343 افراد میں مرض کی تشخیص کی گئی ، 117مریضوں کو صحتیابی کے بعد اسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی کی روک تھام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا اورضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔

تازہ ترین