• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کو پناہ گزینوں پر پابندی کا دائرہ وسیع کرنےکی اجازت

Supreme Court Allows Broad Trump Refugee Ban

امریکی سپریم کورٹ نےصدرٹرمپ کو مختلف ممالک سے آنیوالے پناہ گزینوں پر پابندی کادائرہ وسیع کرنےکی اجازت دے دی۔ امریکا میں پناہ گزینوں کے داخلے پر پابندی کو محدود کرنےکا عدالتی حکم معطل کر دیا گیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نےفیڈرل اپیل کور ٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔اپیل کورٹ کے حکم سے  24ہزار ایسے پناہ گزینوں کی امریکا میں داخلے کی راہ ہموار ہوئی تھی جواہل نہیں تھے ۔

ٹرمپ انتظامیہ نے سپریم کورٹ سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں پر پابندی کے صدارتی حکم نامے کی کچھ شقوں کے بجائے مکمل طور پر عمل کیاجائے۔

ٹرمپ نے جون میں دوسرا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرکے چھ مسلمان ملکوں کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی لگادی تھی۔

سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی اپیل پر قانون کے کچھ شقوں پر درآمد کی اجازت دی تھی۔ ٹرمپ انتظامیہ کا موقف تھاکہ اب مسلمان ملکوں سے متعلق دوسرے صدارتی حکم نامے پر جزوی کے بجائے مکمل طور پر عمل کیاجائے۔ چھ مسلمانوں کے شہریوں پر نوے جبکہ تارکین وطن کی آمد پر ایک سو بیس دن کی پابندی لگادی جائے۔

تازہ ترین