• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا، وزیر داخلہ

All The People Of Ansar Al Sharia Were Arrested Interior Minister

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہےکہ انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتا کرلیا گیا ہے۔

سینیٹ کی داخلہ کمیٹی میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے بتایا کہ کراچی میں انصار الشریعہ کے تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس تنظیم پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیوایم سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست کی مکمل آزادی ہے جب کہ ڈاکٹر عاصم کو سپریم کورٹ کے حکم پر باہر جانے دیا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اتوار بازار میں آتشزدگی کے بعد تمام عمارتوں کے آڈٹ کا حکم دیا تھا، اسلام آباد کے عوامی سینٹر واقعے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ واقعے میں پولیس نے عمارت سے چھلانگ لگانے والوں کو کودنے سے منع کیا تھا۔

واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر حملے میں انصارالشریعہ نامی تنظیم کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں میں تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ ہاشمی کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر دیگر کارندوں کو بھی پکڑا گیا۔

تازہ ترین