• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری نظر ثانی کی اپیل پر پورے پاکستان کی نظر ہے، طلال چوہدری

Went For Review So Mistakes May Be Corrected Pml Ns Talal Chaudhry

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری نظر ثانی کی اپیل پر پورے پاکستان کی نظر ہے، نواز شریف انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلیے درخواست عدالت لائے، وہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون دانوں نے فیصلہ مسترد کیا، عوام نے بھی مسترد کیا، لانگ مارچ سے عدلیہ بحال ہوسکتی ہے تو نظرثانی اپیل کیوں نہیں سنی جاسکتی؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتدارنہیں، پاکستان کا مستقبل عزیز ہے، ہم اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کی توہین پر بھی بڑی سزا ملنی چاہئے، ہماری اپیل کو توہین کہہ کر تضحیک نہ کی جائے۔

ن لیگی رہنما اور وفاقی وزیر انوشے رحمٰن نے کہا کہ نوازشریف کو اپیل کے بغیر نااہل کرنا شفاف ٹرائل نہیں، نااہلی جس بات پرہوئی وہ درخواست دائرہی نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو دیکھنےکی ضرورت ہے سپریم کورٹ کا دائرہ اختیار ہےبھی یانہیں۔ کل بنچ کےسامنے باقی نکات بھی رکھیں گے۔ اقامہ نواز شریف کے کاغذات میں چھپایانہیں گیا۔

تازہ ترین