• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کا دورہ آسٹریلیا، ملٹری و سول قیادت سے ملاقاتیں

Army Chief Visits Australia Military And Civil Leadership Meetings

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران ملٹری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلوی نمائندوں سے ملاقات کی ۔انہوں نے آسٹریلیا کےسینیٹ کی خارجہ اور دفاعی امورکمیٹی سےملاقات کی۔

انہوں نے آسٹریلیاکے جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈکوارٹراور فورس کمانڈ ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

آسٹریلیا کی ملٹری و سول قیادت نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی قوم اورفوج کی قربانی کو تسلیم کیااورسراہا۔

تازہ ترین