• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے نواز شریف کو 19ستمبر کو طلب کر لیا

Accountability Court Summons Nawaz Sons On Sept 19

احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ریفرنس پر نواز شریف کو 19ستمبر کو طلب کر لیا، حسن نواز اور حسین نواز کو بھی اسی دن پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ریفرنس احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں سماعت کے لیے بھجوایا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نوازشریف کی نا اہلی کا فیصلہ متفقہ ہے، سپریم کورٹ

آف شور کمپنیوں سے متعلق نیب ریفرنس میں نواز شریف، حسن، حسین نواز ملزم نامزد ہیں۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر فلیگ شپ ریفرنس پر مختصر سماعت کے بعد ملزمان کو نوٹس جاری کردیئے ہیں جن میں انہیں ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نظر ثانی کی اپیل پر پورے پاکستان کی نظر ہے، طلال

رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ فلیگ شپ ریفرنس کی اضافی دستاویزات احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئیں، فلیگ شپ ریفرنس کی تکنیکی خامیاں دور کر کے ریفرنس کل جمع کرا دیا گیا تھا جبکہ لندن فلیٹس، العزیزیہ اسٹیل ملز اور اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنسز جمع ہونا باقی ہیں۔

تازہ ترین