• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pcb Is Not Satisfy With The Second Reply Of Umar Akmal

کرکٹر عمر اکمل اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تنازع میں کرکٹ بورڈ عمر اکمل کے دوسرے جواب سے بھی مطمئن نہیں ہوا، معاملے کی تحقیقات کے لیے بنی کمیٹی نے عمر اکمل کو طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا جسے مکی آرتھر نے مسترد کردیا تھا جب کہ اس حوالے سے پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے جواب میں پی سی بی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور انہیں دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کوڈ کی خلاف ورزی کو ہیٹ آف دی موومنٹ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کو اگلے ایک دو روز میں طلبی کا نوٹس جاری کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین