• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسر ا ٹی 20: پاکستان اور ورلڈ الیون کے کھلاڑی اسٹیڈیم پہنچ گئے

2nd T20 Pakistan And World Xi Player Reached At Stadium

پاکستان اور ورلڈ الیون کے دوسرے ٹی 20 میچ کے لئے دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں ،کھلاڑی میچ سے قبل وارم اپ ہورہے ہیں،گرین شرٹس آج فاسٹ باولر حسن علی کو آرام دے سکتی ہے ۔

ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کےجشن کو عوام نے جوشن نے دگنا کردیا ، قذافی اسٹیڈیم کے باہر آج بھی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ شائقین کی اسٹیڈیم آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

آزادی کپ کے دوسرے ٹی 20 میں گزشتہ میچ کے فاتح ٹیم پاکستان میں ایک تبدیلی متوقع ہے ،فاسٹ باولر حسن علی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے انہیں آرام دئیے جانے کا امکان ہے ۔

ٹیم ذرائع کے مطابق حسن علی کی تکلیف سنجیدہ نہیں ہے ،انہیں پہلے ٹی 20 کے بعد کمر میں تکلیف کی شکایت تھی ، ان کی جگہ کسے کھیلایا جائے گا اس کا فیصلہ نہیں ہوا ۔

شائقین کرکٹ نے کل پاکستان کی جیت کو منایا آج ورلڈ الیون کپتان فاف ڈوپلیسی کی امیدوں کے مطابق فائٹ بیک کرنے کی کوشش کرے گی ۔

آج کے میچ میں کس کا پلڑا بھاری رہتا ہے اس کے لئے شائقین کرکٹ بیتاب ہیں ،وہ قذافی اسٹیڈیم میںبابراعظم ، احمد شہزاد ، شعیب ملک ، سرفراز ، ہاشم آملہ ، ڈوپلیسی اور ملر کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوں گے تو دوسری طرف سہیل خان ،شاداب،رومان رئیس، مورنے مورکل ، بین کٹنگ اور عمران طاہر کی گیندوں سے گلیاں اڑتی دیکھیں گے۔

تازہ ترین