• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارڈرائیور کو تیز رفتاری بھاری پڑگئی

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی جان و مال کو بھی نقصان پہنچا کے سبب بن جاتے ہیں۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ٹریفک قوانین کی ایسی ہی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک کار سوار انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کئی قلابازیاں کھاتی ہوئی ٹریفک سگنل کے پول سے جا ٹکرائی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ کارڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں ڈرائیور خوش قسمتی سے معمولی زخمی ہوا تاہم اُسکی گاڑی کا کباڑہ نکل گیا جبکہ سڑک کے ارد گرد موجود افراد بھی بالکل محفوظ رہے۔

تازہ ترین