| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
September 13, 2017 | 07:10 pm

ویڈیو گیم مڈل ارتھ:شیڈو آف وارکانیا ٹریلر ریلیز

Middle Earth Shadow Of War Trailer

ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ مار دھاڑ کے مناظر سے بھرپور نئی ویڈیو گیم " مڈل ارتھ:شیڈوآف وار" متعارف کر وا دی گئی ہے۔

وارنر بروس گیمز کے اشتراک سے تیار ہونیوالی سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں تلوار بازی میں ماہر ایک ایسا جانباز جنگجو موجود ہے جواپنے روایتی انداز میں خطرناک دشمنوں کا خاتمہ کرتا نظر آرہا ہے۔

اس سنسنی خیزگیم میں کئی نئے مِشن اور ٹاسک متعارف کروائے گئے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ دیگر کئی ایسے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔

ہتھیاروں سے لیس طاقتورجنگجوؤں اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم10اکتوبرکو لانچ کر دی جائیگی جوپی سی ،ایکس باکس ون اور تھری ، پلے اسٹیشن فور کے موزوں ہے۔