• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں پیسے سے قوم جمہوریت سے دور ہوجائے گی، جمی کارٹر

Money In Politics Alienate People From Democracy Jimmy Carter

امریکا کے سابق صدر جمی کارٹر نے امریکی خارجہ پالیسی اور مقامی معاملات پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں پیسے سے قوم جمہوریت کے بجائے مخصوص لوگوں کی حکومت کی جانب دھکیل دی جائے گی اور اس حوالے سے دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی ہے۔

Carter-New-222

سابق امریکی صدر نےا ٹلانٹا میں قائم کارٹر سینٹر میں ہونے والی سالانہ تقریب کے دوران موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے 39 ویں صدر، جو ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں نے ملک کے 45 ویں صدر کو تجویز دی کہ ’امن کو قائم کریں، انسانی حقوق کی ترویج کریں اور سچ بولیں۔

خیال رہے کہ 92 سالہ کارٹر نے ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے سربراہ کو دی گئی دھمکیوں کی نشاندہی نہیں کی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو شمالی کوریا کے سربراہ سے براہ راست رابطہ کرنا چاہیے اور پْرامن معاہدے پر بات چیت کرنی چاہیے۔

Carter-New-333

جمی کارٹر کا کہنا تھا کہ اگر میں فوری طور پر خود نہ جاسکا تو میں اپنے اعلیٰ افسر کو پیانگ یانگ بھیجوں گا، انہوں نے نشاندہی کی کہ وہ 3 مرتبہ پیانگ یانگ جاچکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شمالی کوریا کو اس بات کی ضمانت چاہیے کہ امریکا یا اس کاکو کوئی بھی اتحادی اس پر حملے میں پہل نہیں کرے گا، خاص طور پر جنوبی کوریا۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تک ہم ان سے بات اور ان کے ساتھ انسانوں جیسا سلوک نہیں کرتے صورتحال جوں کی توں رہے گی۔

جمی کارٹر نے موجودہ امریکی صدر کے اس خیال کو مسترد کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی نا اْمید ہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’فلسطینیوں کو انصاف‘ مل سکے گا۔

تازہ ترین