تاریخ میں پہلی بار برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے سڑک پر بچوں کا کرکٹ میچ دیکھا،برطانوی نژاد پاکستانی کرکٹ کوچ صبا نسیم نے بچوں کی کرکٹ کا اہتمام کیا تھا۔
میچ میں اسٹوارٹ براڈ اور ہیدر نائٹ نے بھی حصہ لیا۔
اس موقع پر صبا نسیم کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر مشہور 10 نمبر گیٹ کے سامنے کرکٹ کھیلی گئی۔