• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کیخلاف ریفرنسز کیلئے نیب پراسیکیوٹرز تعینات

Nab Prosecutors Depolyed For References Against Sharif Family

شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کیلئے نیب نے پراسیکیوٹرز تعینات کر دیے۔

شریف خاندان کےخلاف چاروں ریفرنسز میں نیب کے پراسیکیوٹرزکی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سہیل عارف ،عمران شفیق ،محمد اصغر اور فضل قریشی کو شریف خاندان کےخلاف ریفرنسزمیں پراسیکیوٹرتعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کے بچوں حسن نواز اور حسین نواز کو 19 ستمبر کو طلب کیا ہے۔

رجسٹرار کے مطابق شریف خاندان کے خلاف مزید 2 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس حتمی اسکروٹنی کے بعد احتساب عدالت بھجوا دیا جائے گا۔

تازہ ترین