• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور :لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز ایڈیشن ٹو کے ٹرائل

Bahawalpur Lahore Qalandars Jazz Rising Star Edition Twos Trial

لاہور قلندرز جاز رائزنگ اسٹارز ایڈیشن ٹو کےلئے بہاول پور میں ٹرائلز شروع ہو گئے، ٹرائلز کے پہلے دن پانچ ہزار سے زائد نوجوان کرکٹرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

لاہور قلندرز جیز رائزنگ اسٹارز ایڈیشن ٹو کےلیے دو روزہ ٹرائلز کے پہلے دن بہاول پور کے ڈرنگ اسٹیڈیم میں میلہ لگا۔

نوجوان کھلاڑیوں نے بیٹنگ،بالنگ، کیپنگ ہر شعبے میں اپنی صلاحتیوں کا مظاہرہ کیا ۔

ٹرائلز میں صرف بہاولپور ہی نہیں بہاول نگر، رحیم یار خان، صادق آباد بلکہ دور درازعلاقوں سے بھی ہزاروں نوجوان شریک ہوئے۔

ہر نوجوان لاہور قلندر کا حصہ بننے کیلئے بے تاب اور اپنی باری کے منتظر آیا،ٹرائلز میں 7سالہ بچے معاذ نے بھی سب سلیکٹرز کو خوب متاثر کیا۔

لاہور قلندر کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں بھی لاہور قلندر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین