• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکومیں بم کی اطلاع، عمارتیں خالی ،3ریلوے اسٹیشنوں کی تلاشی

Buildings Evacuated 3 Railway Stations Searched In Moscow After Hoax Bomb Calls

روس کے دارالحکومت ماسکو میں بم کی اطلاع پر متعدد عمارتیں خالی کرالی گئیں، تین ریلوےاسٹیشنوں کی تلاشی بھی لی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق روس کے سترہ شہروں کے ایک سو نوے مقامات خالی کرالیےگئے، بیس ہزار افراد کا انخلا کیا گیا ۔

Moscow222

روس میں اس ہفتے بم رکھے جانے کی کئی کالیں کی گئیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں۔روس میں دھماکا خیز مواد نصب کرنے کی دھمکی آمیز ٹیلیفون کالز پر مشتبہ مقامات سے بیس ہزار افراد کو نکال لیا گیا، شاپنگ سینٹرز، ریلوے اسٹیشنز، یونیورسٹیز سمیت دیگر مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی۔

Moscow333

روسی حکام کے مطابق روس کے سترہ شہروں کے ایک سو نوے مقامات کو خالی کرا لیا گیا ہے، ان مقامات میں ماسکو کے تین بڑے ریلوے اسٹیشنز، بیس شاپنگ سینٹرز، اور تین یونیورسٹیاں شامل ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس مشتبہ مقامات کی تلاشی لی گئی ہے۔Moscow444

حکام کا کہنا ہے کہ فون کالز ٹیلیفونک دہشتگردی ہیں ان کی صداقت چیک کر رہے ہیں، گذشتہ روز بھی بائیس شہروں کے عوامی مقامات بم دھمکیوں پر پینتالیس ہزار لوگوں سے خالی کرا لیے گئے تھے، روس میں اس ہفتے کئی دھمکی آمیزکالز کی گئیں جو بعد میں غلط ثابت ہوئیں

تازہ ترین