کراچی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانیوالوں کیخلاف کل سے کارروائی شروع کی جائے گی۔
کراچی میں موٹر سائیکل چلانے والے حضرات کی ٹریفک حادثات میں بڑھتی ہلاکتوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے ٹریفک پولیس کراچی نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کل (14ستمبر2017)سے ایک ہفتہ کیلئے خصوصی مہم کے ذریعے بلا تفریق کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
لہٰذاموٹر سائیکل چلانے والے تمام حضرات کو متنبہ کیا جا تاہے کہ وہ موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں بصورت دیگرقانونی کارروائی کی جائے گی۔