| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
September 14, 2017 | 03:58 am

علی بابا کے چیف ایگزیکٹو کا کمپنی کی سالگرہ پر ملازمین کو سرپرائز

Alibabas Chief Executive Headed On The Employees On Birthday Patience

دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں شامل ای کامرس کمپنی علی بابا کے چیف ایگزیکٹو جیک ما نے اپنی کمپنی کی18ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمین کو شاندار سرپرائز دے کر حیران کردیا ۔

گزشتہ روز علی بابا کمپنی کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے آئے تقریبا40ہزار سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر 'جیک ما نے اپنے ملازمین کو سر پرائز دینے کا انوکھا انداز اپنایا اور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کا روپ دھار کر ایسے شاندار انداز سے انٹری دی کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

جیک ما نے اپنی پرفارمنس کے دوران شروع میں ماسک پہن رکھا تھا اس لیے اسٹیڈیم میں موجود 40 ہزار افراد کو معلوم نہیں تھا کہ یہ پرفارمر کون ہے مگر جب انہوں نے نقاب اتار تو وہ لوگ دنگ رہ گئے اور تالیاں بجانے لگے۔

بعد ازاں جیک ما نے اسٹیج پر کافی دیر تک لائیو پرفارمنس دی اور آخر میں موٹرسائیکل پر سوار ہوئے اور واپس چلے گئے۔

واضح رہے علی بابا اس وقت دنیا کی چند بڑی ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے گزشتہ سال نومبر میں چین کے سنگلز ڈے شاپنگ ایونٹ میں صرف 15 گھنٹے میں 14 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی اشیاء فروخت کی تھی جبکہ یورپ و امریکا میں بلیک فرائیڈے پر مجموعی خریداری 4 اعشاریہ 45ارب ڈالرز کی ہوئی۔