• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 فارمیٹ میں شعیب پاکستانی ٹاپ بیٹسمین بن گئے

Shoaib Became The Pakistani Top Batsman In The T20 Format

آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔ انہوں نےورلڈ الیون کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ میں 39 رنز کی اننگز کے کے دوران یہ اعزاز حاصل کیا۔

وہ اب تک 88 انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں 5 نصف سنچریوں کی مدد سے 1702 رنز بنا چکے ہیں، ان کا سب سے زیادہ اسکور 75 رنز رہا۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز عمر اکمل کو حاصل تھا جو اب تک 82 میچوں میں 1690 رنز بنا چکے ہیں۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کے پاس ہے جنہوں نے 71 میچوں میں دو سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے دو ہزار 140 رنز بنائے۔

 

 

تازہ ترین