| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
September 14, 2017 | 04:36 am
نیااپوزیشن لیڈر لانے کیلئے پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم سے رابطہ

Pti And Mqm Contact For Bringing A New Opposition Leader

Pti And Mqm Contact For Bringing A New Opposition Leader

تحریک انصاف نے عبوری نظام سے پہلے نیا اپوزیشن لیڈر لانے کی تیاریاں شروع کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان سے بیک ڈور رابطہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے مشاورت کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورانتخابی اصلاحات پر بھی مشاورت کی گئی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت وفد جلد ہی ایم کیوایم کے مرکز کا دورہ کرے گا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی رہنما آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور نئے اپوزیشن لیڈر کےنام پرغور کریں گے۔