| |
Home Page
ہفتہ 02 محرم الحرام 1439ھ 23 ستمبر 2017ء
September 14, 2017 | 07:08 am
سوئٹزر لینڈ میں برقعے پر پابندی کیلئے دستخطی مہم مکمل

Complete Signature Campaign For Burqa Ban In Switzerland

Complete Signature Campaign For Burqa Ban In Switzerland

سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کیلئے مارچ 2016 سے شروع کی جانے والی دستخطی مہم مکمل ہوگئی ہے،جس کے بعد اب ریفرنڈم ہوسکے گا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ووب مین نامی شخص اس مہم کی سرپرستی کررہا تھا اور یہ مہم مقررہ وقت سے 2 روز قبل ہی مکمل ہوچکی ہے۔

سوئس حکام کاکہنا ہے کہ اب ان دستخطوں کو چیک کیا جائے گا کہ آیا یہ دستخط اصل ہی ہیں، ایک لاکھ دستخطی مہم کے مکمل ہونے پر پھر ریفرنڈم کرایا جائے گا او ر لوگوں کی برقعے پر پابندی سے متعلق رائے شماری ہوگی ۔