• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم آج ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی کا دورہ کریں گے

Prime Minister Will Visit Sui Area Of Dera Bugti Today

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آج ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی پہنچیں گے، وزیراعظم کچھی کینال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد سوئی میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر آج گیارہ بجے سوئی پہنچیں گے،جہاں وہ کچھی کینال کا افتتاح کریں گےاور ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت دیگر ر ہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے بعد وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم کی ضلع ڈیرہ بگٹی میں آمد کے موقع پر ضلع بھر میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تازہ ترین