• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتاتو ملک کا یہ حال نہ ہوتا،سراج الحق

The Country Would Not In The Situation If The Chairman Nab Was Neautral Siraj Ul Haq

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر غیرجانبدار آدمی چیئرمین نیب ہوتاتو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا،چیئرمین نیب کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سےواپس لیا جائے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میںسراج الحق کا کہنا تھا کہ نیب چیئرمین کی تقرری پر وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشورے ہورہےہیں،چیئرمین نیب کا تقرر چیف جسٹس پاکستان ،دیگر صوبوں کےچیف جسٹس کریں۔

انہوں نے کہا کہ عدل کا تقاضا ہے کہ ایک غیرجانبدارآدمی کو چیرمین نیب مقرر کیا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے یہاں سے پیسہ جمع کرکےباہر بھجوایا ،ا ن کا احتساب کیا جائے،پانامالیکس میں موجود 436 افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر خاندان کے بجائے آئین اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں،کرپشن معاشی دہشت گردی ہے، اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے،سب کو مل کر معاشی دہشت گردوں کا راستہ روکنا ہوگا۔

تازہ ترین