• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chakwal 4 Dead In Trailer Crash

چکوال میں موٹروے سالٹ رینج میں کنٹینر الٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ ٹریلر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت ٹریلرپر سوار 4افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حادثہ صبح5بجے کے قریب پیش آیا۔ٹریلر واہ فیکٹری سے لاہور جا رہا تھا۔

کلرکہار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں ڈرائیور مظہر عباس،عابد حسین،خرم شہزاد اور ملک محبوب شامل ہیں،جبکہ محمد شفیق کو شدید زخم آئیں،ٹریلرمیں حساس ادارے کے ملازم سوار تھے۔

تازہ ترین