• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن: عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

Decision Of Contempt Of Court Case Against Imran Khan Restore

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران وکیل درخواست گزارکاکہنا تھا کہ کمیشن نے ایک شخص کو ذاتی حیثیت میں طلب کررکھا ہے،جب طلب کیا گیا تو الیکشن کمیشن میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کی تعمیل نہیں کی گئی،اداروں کا احترام کرتےہیں تو یہاں ہونا چاہیے تھا،الیکشن کمیشن قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھائے۔

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں،وہ بیرون ملک میں تھے اور ایک گھنٹہ پہلے ہی واپس پہنچے ہیں،جب کہیں گے عمران خان الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں گے۔

تازہ ترین