آپ نے کبھی ایسی دلہن دیکھی ہے جو اپنی شادی کے موقع پر ہاتھوں میں پھولوں کی جگہ اپنی من پسند میٹھی ڈش تھامے ہو؟
ایسی ہی ایک دلہن کا تعلق آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے ہے جنہوں نے اپنی شادی کے دن پھولوں کی جگہ ڈونٹس پکڑنے کا انتخاب کیا۔
پیج کرک نامی اس دلہن نے اپنی تین سہیلیوںکے ہمراہ ہاتھوں میں گل دستے کی جگہ ڈونٹس کو پکڑا، اور اپنے دلہے کی طرف زندگی کے نئے سفر کی جانب آگے بڑھیں۔
ڈونٹس سے بنے یہ گل دستے آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے تیارکیے ،جنہوں نے ان گُل دستوں میں پھولوں کی جگہ ڈونٹس کا استعمال کیا۔
انہوں نےبتایا کہ پیج کرک نے شادی کے دن تک اپنی تمام سہیلیوں سے اس بات کو راز رکھا کہ وہ دلہن کے ساتھ یہ ڈونٹس پکڑے شادی پر موجود ہوں گی۔
23 سالہ پیج کرک کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کو یادگار بنانا چاہتے تھے، اس لیے انہوں نے پھولوں کی جگہ ڈونٹس لینے کا فیصلہ کیا۔