• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Demonstration In Norway In Favor Of Muslims Of Burma

برما کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں اور ان کے نسل کشی کے خلاف بدھ کی شام نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا گیا ہے۔

مظاہرے کا اہتمام اسلامک کونسل ناروے نے کیا جس میں سینکڑوں لوگ نے شرکت کی۔

مظاہرے میں شریک لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر برما میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف نعرے درج تھے اور ان کی نشل کشی رکوانے کے لیے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ آن سان سوچی جو اس وقت برما کی وزیراعظم کے برابر اتھارٹی رکھتی ہیں، سے نوبل امن انعام واپس لیاجائے۔

آن سان سوچی کو یہ ایوارڈ ۱۹۹۱ میں ان کی جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد پر دیاگیاتھا۔

مظاہرین کے مطابق چونکہ آن سان سوچی برما کے مسلمانوں کے انسانی حقوق کا دفاع نہیں کرسکیں، اس لیے اپنا مقام کھوچکی ہیں۔مظاہرین نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ خاموشی ترک کرکے برما کے مسلمانوں پر مظالم بند کروائے۔خاص طورپر اقوام متحدہ اور اسلامی ملکوں کی تنظیم سے کہاگیاہے کہ وہ روہنگیا کمیونٹی کی نسل کشی بند کروائے اور ان کی حفاظت کے لیے اقدامات کرے۔

مظاہرے کے شرکاء بعد میں پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔اس طرح کے مظاہرے گذشتہ دنوں کے دوران برطانیہ سمیت یورپ کے کئی دوسرے ملکوں میں بھی ہوئے۔

تازہ ترین