| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
September 14, 2017 | 11:34 am

فلم کنگز مین؛ دی گولڈن سرکل کی نئی جھلکیاں جاری

Film Kingsman The Golden Circle New Highlights

ایکشن کے دیوانے اب تیار ہو جائیں کیونکہ سنسنی سے بھرپور نئی اسپائی فلم "کنگزمین ؛ دی گولڈن سرکل "کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔

ہدایت کارمائیکل وان کی اس فلم کی کہانی ایک ایسی امریکی انٹیلی جنس ایجنسی پر مبنی ہے جس کے جاسوس مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں اور دشمن سے اکیلے نبرد آزما نہیں ہو پاتے ۔

جرائم پیشہ افراد سے مقابلے اور ان کے خاتمے کیلئے یہ انٹیلی جنس ایجنسی ایک اور سیکرٹ ایجنسی سے الحاق کر لیتی ہے۔

دہشت گردی کے بڑے منصوبے پر کام کرنیوالا خطرناک دہشت گردوں کے تعاقب میں ماہر ایجنٹس منصوبے پر عمل در آمد روکنے کیلئے جان تک داؤ پر لگا دیتے ہیں ۔

ایڈم بوہلنگ ،ڈیوڈ ریڈ اور مائیکل وان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں معروف ہالی وڈ اداکارکولن فرتھ، شیننگ ٹیٹم، ہیلی بیری اور جولیئن مور اہم کرداروں میں جلوۂ گرہوں گے جس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایلٹن جان، جیف بریجیز ، مارک اسٹرونگ اورٹیرن ایجرٹن شامل ہیں۔

فلم 29ستمبرکو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔