• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کہیں بھی موجود ریڈیو اسٹیشن پر بجنے والا ’گانا‘ سنیے

آپ نہ صرف اپنے خطے بلکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ریڈیو اسٹیشن پر بجنے والا گانا انٹرنیٹ پر موجود ایک لنک کے ذریعےسن سکتے ہیں۔

باغ میں بیٹھ کر من پسند موسیقی سننا کسے پسند نہیں ہوتا لیکن باغ بھی ایسا جہاں بھانت بھانت کی بولیاں بولی جارہی ہوں۔جی ہاں ، انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک ایسا ہی باغ موجود ہےجسے صرف آپ کی انگلیوں کی جنبش کا انتظار ہے ۔

ریڈیو گارڈن ایک ایسا انٹرایکٹیو میپ یا ٹول ہے جو دنیا بھر کے ریڈیو سگنلز کو گوگل میپ کے ذریعے ڈھونڈنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

آپ نہ صرف اپنے خطے بلکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود ریڈیو اسٹیشن پر بجنے والا گانا سن سکتے ہیں۔

صرف اس لنکhttp://radio.garden/live پر جائیں، اپنے مطلوبہ اسٹیشن پر کلک کریں اور گانا سنیں۔

یہ بروقت سنا جانے والا ریڈیوکا خود کار نظام ہے ۔ ریڈیو. گارڈن ہی وہ سائٹ ہے جس میں گوگل آرتھ کی مدد سے زمین میں موجود چھوٹے سے جزیرے کا بھی ریڈیو اسٹیشن کا پروگرام آپ کو صاف آواز میں کہی بھی موصول ہوگا۔

یہ خود کار نظام صارف کی لوکیشن کو خود ٹریک کرتا ہے ، اور مقامی اسٹیشن کو بجانا شروع کردیتا ہےجس کو کمپیوٹر کی زبان میں بائے ڈیفالٹ کہا جاتا ہے۔

ریڈیو. گارڈن دنیا کو اپنی آوازوں کے ذریعہ تلاش کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس کی مدد سے کسی بھی ملک کی معاشرت کا بہ خوبی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔

اس سروس کا مقصد دنیا بھر سے ریڈیو براڈکاسٹرز اور سامعین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکرنا ہے۔چاہے وہ وطن سے میلوں دور بیٹھے پردیسی ہوں، یا دنیا بھر سے نت نئے کلچر کے بارے میں تجسس رکھنے والے افراد،آپ بے شک واشنگٹن میں بیٹھے ہوں،جھٹ پاکستانی اسٹیشن ٹیون کیجئے۔

جو ریڈیو اسٹیشن اس بات کے خواہاں ہیں کہ انہیں ریڈیو گارڈن کے ذریعے ڈھونڈا جا سکے انہیں خود کو رجسٹر کرنا ہوتا ہے جس کے بعد ان کے اسٹیشن کو اس ویب ٹول کے ذریعے دنیا کے نقشے پر دیکھا جاسکے گا۔

گوگل پلے اسٹور پر اس کی ایپ موجود ہے اس کو ہم اپنے موبائل پر با آسانی ڈاؤن لوڈ کر کے دوران سفر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

تو انتظار کس بات کا، لنک پر جائیں اور جھٹ اپنا من پسند اسٹیشن ٹیون کریں۔

تازہ ترین