• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈمیں تیز ہواؤں نے طیارے کی لینڈنگ مشکل بنا دی۔

شیفول ائیر پورٹ پر81میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز طوفانی ہواؤں نے طیارے کے لئے کھٹن صورتحال پیدا کر دی۔

نیدرلینڈ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ لینڈنگ کیلئے رَن وے کی جانب بڑھنے لگا،طیارہ تیز ہوا کے سبب اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ہوا میں ڈولتا ہوا نظر آیا۔

بمشکل لینڈنگ کو کامیابی سے ممکن بنا کر ماہر پائلٹ نے نہ صرف مسافروں کی زندگی کو محفوظ بنایا بلکہ اپنی پیشہ وارانہ مہارت کا بھی ثبوت پیش کیا۔

 

تازہ ترین