• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی بچوں کے ساتھ نئے عالیشان گھر منتقل

Angelina Jolie Moves To New Home With Children

ہالی ووڈاداکارہ ہدایتکارہ انجلینا جولی بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد اپنے بچوں کے ساتھ نئے عالیشان گھرمیں منتقل ہوگئی ہیں ۔

اپنی نئی فلم ’’ فرسٹ دے کلڈ مائی فادر‘‘ کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا میں نسل کشی کے پس منظرمیں بنی یہ فلم بچوں کوباپ کے بغیر جینا سکھاتی ہے ۔

ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے بتایا کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ نوماہ تک کرائے کے مکان میں رہیں اوراب وہ اپنے نئے گھرمنتقل ہوئی ہیں۔

پچیس ملین ڈالرسے خریدے گئے اس شاندارمکان میں بچوں کی سہولت اورکھیل وتفریح کا سب سامان موجود ہے۔ وہ اپنے بچوں کے ساتھ مزے سے وقت گزارتی ہیں ۔ وہ انہیں والد کی کمی کا احساس نہیں ہونے دینا چاہتیں ۔

ایک سوال پرانجلینا جولی نے کہا کہ جہازمیں پیش آئے واقعے کے بعد ان کا بریڈ پٹ کے ساتھ رہنا ممکن نہیں رہا تھا ۔

اپنی نئی فلم ’’فرسٹ دے کلڈ مائی فادر‘‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انجلینا نے بتایا کہ یہ لاونگ انگ نامی کمبوڈین نوجوان لڑکی کی جدوجہد پر مبنی سچی کہانی ہے ، جس کے باپ کوقتل کردیا گیا تھا۔

فلم کی کہانی ایک چھوٹی بچی کے نکتہ نظرسے بیان کی گئی ہے اورفلمی ناقدین اسے جولی کی ہدایت کاری میں بننے والی بہترین فلم قراردے رہے ہیں ۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ان کی اگلی فلم ’’ میلیفشینٹ 2‘‘ مکمل طورپرکامیڈی فلم ہوگی ۔

 

تازہ ترین