| |
Home Page
ہفتہ 28 صفر المظفر 1439ھ 18 نومبر 2017ء
September 14, 2017 | 01:00 pm

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif Returned Homeland

Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif Returned Homeland

پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف لندن سےواپس لاہورپہنچ گئے،ان کا کہنا ہے کہ لندن میں پنجاب ہیلتھ روڈ شو انتہائی کامیاب رہا،اس دوران برطانیہ میں مقیم ڈاکٹروں،سرجنز اور ہیلتھ پروفیشنلز نےبھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کچھ دن پہلےلندن گئے تھے،جہاں انہوں نے اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اور اپنا میڈیکل چیک اپ کرایا،وزیراعلیٰ کےتمام ٹیسٹ نارمل آئے، شہباز شریف نے لندن میں پنجاب ہیلتھ روڈ شو میں کلیدی خطاب کیا۔

واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پرگفتگوکرتےہوئےانہوں نےبتایاکہ لندن میں پنجاب ہیلتھ روڈ شو انتہائی کامیاب رہا،برطانیہ میں مقیم ڈاکٹروں،سرجنز اور ہیلتھ پروفیشنلز کےتعاون سےپنجاب میں جاری ہیلتھ کیئر اصلاحاتی پروگرام کو تقویت ملےگی۔