• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نےخود کو روینہ ٹنڈن سے بدل کر انیل کپور میں تبدیل کر کے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر فرح خان نے ایک ’لپ سنگ بیٹل‘کے نام سے نیا شو شروع کیا ہے جس کی کئی قسطیں ریکارڈ بھی کرلی گئی ہیں۔ اس شو کی ایک قسط میں انہوں نے 90 کی دہائی کی خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اداکار ایوشمان کُھرانا کو بھی بلایا ہے۔

Raveena 01_l

اس شو میں آنے والے مہمانوں کو مختلف گانوں پر لپ سنگ کرنا ہوتے ہیں اور جو زیادہ بہتر طریقے سے یہ کام کرے گا جیت اس کی ہوگی۔

فرح خان کا اس شو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ شو کی یہ قسط انتہائی دلچسپ ہوگی اور ان کے لیے یہ تجربہ بہت خوشگوار ثابت ہوا۔‘

انہوں نے روینہ اور ایوشمان کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روینہ ٹنڈن ،انیل کپور کے روپ میں ہیں اور وہ کافی حد تک انیل کپور کی طرح نظر ہی آرہی ہیں۔

فرح خان کا نیا شو 16 ستمبر سےشروع ہورہا ہےجس میں اداکار علی اصغر بھی ان کے ہمراہ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں گے۔

تازہ ترین