• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہتے ہیں ضرورت ایجاد کی ماں ہے ۔ ویڈیو میں نظر آنے والی اس چینی حسینہ کو ہی دیکھ لیں جسے آفس ورک کے دوران بھوک نے ستایا تو آفس ڈیسک کو ہی کچن بنا ڈالا اور نہ صرف کھانا پکانے کے فرائض انجام دیئے بلکہ مزیدار لنچ تیار کر کے خوب مزے سے کھایا۔

بائیس سالہ چینی خاتون نے چولہے ، چھری اور دیگر کچن کے ضروری سامان کے بجائے آفس کی چیزوں سے نہ صرف مرغی کومرینیٹ کیا ۔

اپنے کریڈٹ کارڈ سے سبزیوں کو کاٹ کر روسٹ کی فلنگ کی اور آفس میں ہی رکھے بٹر پیپر سے فولڈ کر کے چند لمحوں کیلئے رکھا پھر آفس ہی میں رکھے گملے میں سے پودا نکالا اورگملے میں کوئلے بھر کر چولہا بنایا پھر چکن روسٹ کوپکایا اور خوب مزے سے کھایا ۔

 

 

تازہ ترین