• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: ڈینگی کے خلاف مہم ،بلدیاتی نمائندوں کی تربیت

Campaign Against Dengue Training Of Local Representatives In Kpk

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے ہاتھوں 25 افراد کے انتقال اور مرض کی روک تھام کے حوالے سے پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے موثر مہم چلانے کے لیےبلدیاتی نمائندگان کو تربیت دینا شروع کردی ہے، جس کے بعد علماء کرام اور اساتذہ کو بھی تربیت دی جائےگی۔

ڈینگی مچھر کیسے پیداہوتا ہے؟ اس کے وار سے بچاؤکیسےممکن ہے؟ اور ڈینگی وائرس کاخاتمہ کیسے ہوسکتا ہے؟ اب یہ سب پشاورکے بلدیاتی نمائندگان بتائیں گے،جن کی تربیت پشاور کی ضلعی حکومت نے متعلقہ ماہرین کے ذر یعے شروع کردی ہے۔

ماہرین نے زیر تربیت کونسلرز کو بتایا کہ ڈینگی مچھربیس سے تیس ڈگری سینٹی گریڈ پر تیزی سے پرورش پاتا ہے اور اڑان بھی 4سومیٹر تک جا پہنچتی ہے، جبکہ ڈینگی مچھرسے بچاؤ صاف پانی کوڈھانپ کر رکھنے اور پانی کو جمع نہ کرنے سے ہی ممکن ہے۔

بلدیاتی نمائندگان کی تین روزہ تربیت کےبعد علماء کرام اور اساتذہ کو بھی تربیت دی جائےگی، جبکہ ساتھ ہی متاثرہ علاقوں میں اسپرے اور گھر گھرمہم کاسلسلہ بھی جاری رہےگا۔

تازہ ترین