• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز

نیو یارک میں رنگا رنگ فیشن ویک میں گزشتہ روز بچوں کے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ننھے ماڈلز نے ریمپ پر فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔

ذرایہ ننھے ماڈلز کو تو دیکھئیے جوکمال اداؤں اور بے مثال اسٹائل سے ریمپ پر واک کرتے دِکھائی دیئے۔

بچوں کے نت نئے ملبوسات کی کلیکشن سے سجے اس فیشن شو میں بچوں نے جب ریمپ جلوے بکھیرے تو حاضرین داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

اس فیشن ویک میں کیلئے شرکت کرنے کیلئے جب یہ جگمگاتے تارے زمین پر اُترے تو کچھ بچوں نے تو انتہائی با اعتماد انداز میں ریمپ پر واک کی تو کہیں کچھ بچے حیران بھی دکھائی دئیے۔

رنگ برنگے اور دیدہ زیب ملبوسات میں ننھے ماڈلز کا حوصلہ بڑھانےکے لئے شرکاء نے تالیاں بجا کرجی بھر کر داد دی اور تصاویربھی بنوائیں۔

 

تازہ ترین